لاہور(کرائم رپورٹر)حکومتِ پاکستان نے موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر سابقہ حدِ رفتار بحال کر دی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز پر کاروں اور دیگر ہلکی گاڑیوں کے لیے حدِ رفتار دوبارہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ مسافر بسوں اور بھاری گاڑیوں کے لیے رفتار کی حد دوبارہ 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔