• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں ستھرا پنجاب اور ایل ڈبلیو ایم سی کی گاڑیوں سے حادثات میں اضافہ

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)لاہور میں ستھرا پنجاب اور ایل ڈبلیو ایم سی کی گاڑیوں سے پیش آنے والے حادثات میں اضافے پر چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے روڈ سیفٹی اقدامات کے نفاذ کے لیے ستھرا پنجاب اتھارٹی کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔مراسلے کے مطابق رواں سال ایل ڈبلیو ایم سی کی گاڑیوں سے پیش آنے والے 4 مختلف حادثات میں 10 شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں، سی ٹی او لاہور نے تجویز دی ہے کہ ہیوی ویسٹ مینجمنٹ گاڑیوں کی پیک آورز کے دوران نقل و حرکت پر پابندی عائد کی جائے، جبکہ مصروف شاہراہوں پر صفائی آپریشن رات 11 بجے سے صبح 7 بجے تک محدود رکھا جائے۔
لاہور سے مزید