• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدعنوانی، اختیارات سے تجاوز ، غفلت برتنے پر 3 ٹریفک وارڈن نوکری سے برخاست

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)چیف ٹریفک آفیسر سید عبدالرحیم شیرازی نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے بدعنوانی، اختیارات سے تجاوز ، غفلت برتنے پر 3 ٹریفک وارڈن نوکری سے برخاست کردیا ۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ایک ٹریفک وارڈن جبری ریٹائر، ٹریفک انسپکٹر کی تنزلی کر کے ٹریفک وارڈن بنا دیا گیا۔برخاست ہونیوالے ٹریفک وارڈن میں مبین، فاروق، عمران شامل ہیں ۔ سی ٹی او کے حکم پر ٹریفک وارڈن علی کو جبری ریٹائر کر دیا گیا،ٹریفک انسپکٹرخادم کی ایک سال کیلئےتنزلی،ٹریفک وارڈن بنادیا،ٹریفک انسپکٹر خادم کا 3 سال تک انکریمنٹ بھی روکنے کا حکم دے دیا ۔بدعنوانی،اختیارات سےتجاوزکسی صورت قبول نہیں ہے ۔
لاہور سے مزید