لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)نیو انارکلی پولیس نے آن لائن شراب فروشی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کر لیے۔نیو انارکلی پولیس نے کاروائیوں کے دوران مختلف مقامات سے اگاش ، کیلاش،عدنان عرف دانی،عمران ، اور مون کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مختلف برانڈ کی 30 بوتلیں اور 60 لیٹر دیسی زہریلی شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے