• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

37 ہزار سے زائد مجالس، 9 ہزار جلوسوں کی مسلسل مانیٹرنگ جا رہی ،سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اس موقع پر پنجاب بھر کی سکیورٹی صورتحال بارے بریفنگ دی۔ محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا گیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کنٹرول روم سے پنجاب بھر کے کنٹرول رومز میں فرداً فرداً رابطہ کیا اور رپورٹنگ افسران سے رپورٹ لی۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی اور سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ڈیجیٹل میڈیا سیل کا بھی دورہ کیا جہاں ان کو سائبر پٹرولنگ اور کوئیک رسپانس سسٹم بارے بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب بھر میں محرم الحرام مکمل عقیدت و احترام اور پُرامن انداز میں گزار رہے ہیں۔ پنجاب میں 37 ہزار سے زائد مجالس جبکہ 9 ہزار سے زائد جلوسوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ پنجاب بھر کی مجالس اور جلوسوں کی میپ پر جیو ٹیگنگ کی گئی ہے اور کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کابینہ کے وزراء مختلف اضلاع میں جاکر انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں
لاہور سے مزید