• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسینؓ کی لازوال قربانیاں امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ،جاوید قصوری

لاہور (نیوزرپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے جو اپنے ساتھ عظیم روحانی، تاریخی اور دینی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ مہینہ ہمیں صبر، قربانی، حق گوئی، اتحاد اور باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں اور قیامت تک حق و صداقت کی جدوجہد کرنے والوں کو حوصلہ اور رہنمائی فراہم کرتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران اسلامی تعلیمات کے مطابق امن، بھائی چارے، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، مشائخ عظام، مذہبی و سیاسی قائدین اور عوام الناس کو چاہیے کہ وہ فرقہ واریت، نفرت انگیزی اور اشتعال انگیز طرز عمل سے مکمل اجتناب کریں اور اتحاد امت کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ محرم الحرام ہمیں باہمی احترام، برداشت اور قومی یکجہتی کا پیغام دیتا ہے۔
لاہور سے مزید