• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں 29ہزار 768 خصوصی بچوں میں ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے عزم کے تحت اوکاڑہ میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن نے خصوصی بچوں کے لئے خصوصی اقدامات کئے-وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے حکم پر پنجاب میں 29ہزار 768 خصوصی بچوں میں ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا- -مریم نواز سنٹر آف ایکسی لینس اوکاڑہ میں ہمت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں معاون خصوصی وزیر اعلی ثانیہ عاشق بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں -معاون خصوصی ثانیہ عاشق، سیکرٹری اور ڈی جی سپیشل ایجوکیشن کے ہمراہ ہمت کارڈز کی تقسیم کا افتتاح کیا-معاون خصوصی وزیراعلی ثانیہ عاشق نے کہاکہ پنجاب بھر میں 29ہزار 768 اہل خصوصی بچوں میں ہمت کارڈ تقسیم کیے جائیں گے -مریم نواز سنٹر آف ایکسلینسن اوکاڑہ کے 96بچوں میں آج ہمت کارڈ تقسیم کر دیے گئے-پنجاب حکومت ہمت کارڈ،ضروری آلات،ہیلدی فوڈ، تھراپی سمیت مختلف صورتوں میں بچوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔پنجاب کے ہر ڈویژن میں آٹزم سکول کا سیٹلائٹ کیمپس بنے گا۔خصوصی بچے کیمپس میں اپنی اسسمنٹ اور تھیراپی کروا سکیں گے، معاون خصوصی وزیر اعلی ثانیہ عاشق نے کہاکہ 45ہزار خصوصی بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر فوڑٹیفائڈ بسکٹ اور پروٹین سے بھرپور دودھ دے رہے ہیں -ہماری کوشش ہے کہ ان بچوں کو بہتر سے بہترین سہولیات فراہم کریں -مریم نواز اور انکی ٹیم ان بچوں کے متعلق والدین والا درد رکھتی ہیں۔معاون خصوصی وزیراعلی ثانیہ عاشق نے کہاکہ ہمت کارڈ خصوصی بچوں کی خودمختاری اور معاشی بہتری کے لیے وزیر اعلی پنجاب کا اہم فلاحی اقدام ہے-سنٹر آف ایکسیلنس میں میسر سہولیات پرائیویٹ سیکٹر میں بھی نہیں ہیں -ہمت کارڈ خصوصی بچوں کی خوداعتمادی اور خودمختاری کا استعارہ ہے-خصوصی بچوں کو باعزت، خودمختار زندگی کی جانب گامزن کیا جارہا ہے-پاکستان آج روشن مستقبل کی طرف بڑھ چکا ہے۔معاون خصوصی وزیراعلی ثانیہ عاشق نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی محنت اور قیادت میں پاکستان کا پوری دنیامیں نام روشن ہوا ہے۔ یہ سب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ذاتی توجہ اور نگرانی کی وجہ سے ہے۔ ہمت کارڈ خصوصی بچوں کے لیے تحفظ، اعتماد اور بہتر مستقبل کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو رہا ہے-
لاہور سے مزید