• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم عقیدے اور نظریے کی بنیاد پر عوام کو متحد کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں، وقاص انجم جعفری

لاہور (نیوزرپورٹر)ڈپٹی سیکریٹری جماعت اسلامی پاکستان سید وقاص انجم جعفری نے کہا ہے کہ مسلمان اللہ پر ایمان اور بھروسہ رکھیں تو دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت بھی انہیں زیر نہیں کرسکتی۔اللہ کی واحدانیت اور حاکمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسلام کے غلبہ کی جدوجہد کرنے والے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔ہم عقیدے اور نظریے کی بنیاد پر عوام کو متحد کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔اقتدار اور دنیاوی جاہ و جلال کے پیچھے بھاگنے والے آخر کار ناکام ہوتے ہیں۔عالم اسلام متحد ہو کر امت کے اجتماعی مفاد میں فیصلے کرے تو دنیا کو عدل و انصاف اور امن کا گہوارہ بنا یا جاسکتا ہے۔
لاہور سے مزید