لاہو(کرائم رپورٹر )وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 16 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کیلئے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجراء کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں میں محفوظ ڈرائیونگ کے فروغ، ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو فروغ دینا ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق اب تک صوبہ بھر میں 750 سے زائد نوجوانوں کو جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔ لاہور میں 190 سے زائد، فیصل آباد میں 115 جبکہ سیالکوٹ میں 80 نوجوان اس سہولت سے مستفید ہوئے ہیں۔ صوبہ بھر کے لائسنسنگ سنٹرز میں نوجوانوں کی بڑی تعداد جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے حصول کیلئے رجوع کر رہی ہے