• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر ہونیوالی تعمیرات کو فوری طور پر روکا جائے،ڈپٹی کمشنر

لاہور (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر ہونے والی تعمیرات کو فوری طور پر روکا جائے اور نقشہ جات کی خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے شالیمار زون کے مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا ، جس کے دوران ایک غیر قانونی کثیر المنزلہ عمارت مسمار اور متعدد عمارتوں کو سیل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیرِ نگرانی شالیمار زون کے علاقوں ایوب روڈ، مائی کامی روڈ، شیر شاہ روڈ، گڈے شاہ روڈ اور حق نواز روڈ میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے اور بلڈنگ قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ لاہور کو ایک منظم، محفوظ اور خوبصورت شہر بنایا جا سکے۔آپریشن کے دوران میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے انفورسمنٹ سکواڈز نے نقشہ جات کی خلاف ورزی کرنیوالی عمارتوں کیخلاف کارروائی کی۔ فیلڈ مانیٹرنگ کے دوران ایک کثیر المنزلہ غیر قانونی عمارت کو مسمار کر دیا گیا جبکہ مزید 6 عمارتوں کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔
لاہور سے مزید