لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)شہر میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 2025 کے پہلے 5 ماہ کے دوران موبائل فون چھیننے کی248 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں موبائل فون چھیننے کے 135مقدمات درج کیے گئے سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال 36 جبکہ رواں سال 32 موبائل فون چھیننے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال 45کے مقابلے میں رواں سال 15 مقدمات درج ہوئے۔سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال 28جبکہ رواں سال 16 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ صدر ڈویژن میں گزشتہ سال 43 کے مقابلے میں رواں سال 18 موبائل فون چھینے گئے۔اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 45جبکہ رواں سال 28 مقدمات درج ہوئے، جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 58کے مقابلے میں رواں سال 26 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔