لاہور (کرائم رپورٹر ) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1203ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 640افراد زخمی ہوگئے ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 795ڈرائیوز ، 52کم عمر ڈرائیور ، 494مسافراور147پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ231ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت 281متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد86حادثات میں 102متاثرین کے ساتھ دوسرے ، ملتان 66 حادثات میں 76 متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔