• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم اخوت، رواداری، صبر اور برداشت کا مہینہ ہے، علماء

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام امن و محبت،اخوت ،رواداری ،صبر و تحمل اور برداشت کا مہینہ ہے ۔ مولانا ابو طالب طباطبائی نے کہا ہےکہ مسلمان دین اسلام پر کاربند رہتے ہوئے احکامات کی سربلندی کیلئے کام کریں ۔علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ امام حسینؑ کا قیامِ کربلا ولایت کی حفاظت اور دینِ محمدیﷺ کی اصلی روح کو بچانے کے لیے تھا۔مولانا مرزا حیدر علی نے کہا ہےکہ نواسہ رسولﷺ نے عظیم قربانی دیکر اسلام کو سربلند کیا ،لہٰذا امن کے قیام اور مسلمانوں کے اتحاد کیلئے کام کیا جائے۔علامہ صادق عباس عابدی نے خطاب کے دوران کہا ہےکہ حضور اکرمﷺ کا گھرانہ عظمت اور فضیلت کی معراج پر فائز ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید