کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز چورنگی کے قریب کار شوروم کے سابق ملازم 25 سالہ محمد عبید اللہ ولد عبدالرئوف نے کو گولی مارکر مبینہ خود کشی کرلی ،پولیس کے مطابق متوفی تقریباً 8 ماہ قبل ملازمت چھوڑ کر چلا گیا تھا ،متوفی اسی کار شوروم پر آیا ،اچانک اس نے دراز سے پستول نکال کر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ، متوفی بےروزگار اور مقروض تھا ، دریں اثنا لیاقت آباد سی ون ایریا میں گھر سے 25 سالہ عبداللہ ولد محمد سلیم کی پھندا لگی لاش ملی،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق شخص نے مبینہ خودکشی کی ہے ، متوفی نشے کا عادی اور اکثر نشے کے لیے پیسے نہ ہونے پر اپنی والدہ اور نانی کو تنگ کرتا تھا۔