اسلام آباد(رپورٹ، عرفان صدیقی)کراچی پورٹ پر طویل عرصے سے پھنسی ہزاروں درآمدی گاڑیوں کے مالکان کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔ وزیراعظم، چیئرمین ایف بی آر اور وزارت تجارت کے درمیان ہونے والی مشاورت کے نتیجے میں اس دیرینہ مسئلے کے حل پر اتفاق رائے ہو گیا۔