اسلام آباد( اسرار خان) وفاقی حکومت کو پیش کی گئی ایک نئی فزیبلٹی اسٹڈی کے مطابق جامشورو پاور پلانٹ کے یونٹ-01 کو درآمدی کوئلے کے بجائے مقامی تھر لِگنائٹ کوئلے پر منتقل کرنے سے پاکستان آئندہ 26 برسوں میں تقریباً 3.239 ارب ڈالر کی بچت کرے گا، جس میں 2.113 ارب ڈالر کا زرمبادلہ بھی شامل ہے۔.ڈورنیئر گروپ (Dornier Group) اور EY Parthenon کی جانب سے تیار کردہ بینکیبل فزیبلٹی اسٹڈی (BFS) وفاقی وزیرِ توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری کو پیش کی گئی۔ مطالعے میں نتیجہ اخذ کیا گیا کہ یہ منصوبہ تکنیکی طور پر قابلِ عمل، معاشی لحاظ سے مضبوط اور ماحولیاتی اعتبار سے قابلِ انتظام ہے۔.