اسلام آباد(اسرار خان) پاکستان کی وزارتِ تجارت نے وضاحت کی ہے کہ دو مخصوص کمپنیوں کے ذریعے جاری کیے گئے غیر ملکی پری شپمنٹ انسپیکشن (PSI) سرٹیفکیٹس استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے لیے بدستور قابلِ قبول ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے نئی حفاظتی شرائط سے متاثر ہونے والی پہلے سے روانہ شدہ گاڑیوں کے لیے ایک مرتبہ کی خصوصی رعایت بھی منظور کر دی ہے۔