• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرمز کسی کی ملکیت نہیں، امریکا، بغیر اجازت گزرنا خطرناک، ایران

واشنگٹن (اے ایف پی /نیوزڈیسک )عمان نے بھی آبنائے ہرمز میں فیس عائد کرنے کی مخالفت کردی جبکہ عمانی ساحل کے قریب ایک کارگوشپ کو گولے سے نشانہ بنایا گیاہےتاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔جی سی سی وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہاہےکہ پائیدارامن کیلئے ایرانی میزائلوں اورپراکسیزکے مسئلے کا حل ناگزیرہے ‘ تہران کے ساتھ کسی بھی قسم کی تجارت اور سرمایہ کاری مشروط اور قابلِ واپسی ہوگی جس کا پورا انحصار اس بات پر ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا کس حد تک احترام اور پاسداری کرتا ہے۔ادھرامریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ خلیجی ممالک آبنائے ہرمز کے استعمال پر کسی بھی قسم کے ٹول ٹیکس یا فیس کے حق میں بالکل نہیں‘اس سے ایک نئی روایت قائم ہوگی جس سے انتشار پھیلے گا‘ واشنگٹن نے خلیجی ممالک کے ساتھ ایران کی تعمیر نو کے فنڈز پر کوئی بات چیت نہیں کی‘ ہم چاہتے ہیں معاہدہ کامیاب ہو تاہم ہر قیمت پر معاہدہ کرنے کو تیار نہیں ‘ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں حصہ لینے پر نیٹو کو جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہیے‘پاسداران انقلاب قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو لبنان کے تمام علاقوں سے نکلنا ہوگا‘ اگر اسرائیل خود نہیں نکلتا تو وہ شکست سے دو چار ہوکر بھاگےگاجبکہ پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے ہرمز سے جہازوں کے گزرنے کیلئے ایک نیا راستہ مقرر کرتے ہوئے متنبہ کیاہے کہ بغیر اجازت ہرمز عبورکرنا خطرناک ہوگا ‘ایسا کرنے پر کارروائی کی جائے گی ‘ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ہرمز سے گزرنے کے لیے صرف وہی راستہ استعمال کرنے کی اجازت ہے جس کا اعلان ایران نے کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید