اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) آزاد جموں وکشمیر کے وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجید اور وزیر اطلاعات چوہدری رفیق نیئر نے کہا ہےکہ آزادکشمیر کی صورتحال کا حل مذاکرات کی میز پر ہے،آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بھی مذاکرات کےلیے تیار ہے،مہاجرین کی 12نشستوں کا معاملہ قانون ساز اسمبلی کا منیڈیٹ ہے ، اور دو تہائی اکثریت سے ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ ہو سکتا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے پا س اسمبلی میں دوتہائی اکثریت نہیں ہے۔