کراچی (ٹی وی رپورٹ) لبنانی پارلیمنٹ کے رکن الیاس اسٹیٹن نے کہا ہے کہ معاہدے میں لبنان میں جنگ بندی کا ذکر ہے، حکومت کو ملک میں ریاستی رٹ مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ حزب اللہ سے وابستہ محمد ہادی نے کہا کہ لبنان کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے۔ امریکن یونیورسٹی بیروت کے پروفیسر مکرم رباح نے کہا کہ لبنان میں مکمل جنگ بندی ناگزیر ہے۔ جنگ زدہ لبنان سے جیو نیوز کے خصوصی پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں حامد میر سے لبنانی صحافیوں بسیمہ شہادی اور علی الامین نے بھی گفتگو کی۔لبنان سے جیو نیوز کے خصوصی پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں لبنان، فلسطین، اسرائیل، ایران اور حزب اللہ سے متعلق مختلف نقطہ ہائے نظر پیش کئے گئے، جن سے خطے کی پیچیدہ سیاسی و سلامتی کی صورتحال کے مختلف پہلو اجاگر ہوئے۔