کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ میں ثالثی، کیا پاکستان کو سفارتی کامیابی کا معاشی فائدہ ملے گا؟ اسلام آباد سفارتی کامیابی کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنے کا خواہاں،معاشی، سفارتی اور سکیورٹی فوائد کی امید, پاکستان کی سفارتی اہمیت میں نمایاں اضافہ،امریکا اور خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔ امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرانے اور مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کرنے کے بعد پاکستان اس سفارتی کامیابی کو اپنے قومی مفادات کے حصول کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔