• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا میں یکے بعد دیگرے 2 طاقتور زلزلے، 164 ہلاک، ہزاروں لاپتہ

کراچی (نیوز ڈیسک) وینزویلا میں یکے بعد دیگرے دو طاقتور زلزلے،164ہلاک، ہزاروں افراد لاپتہ، اموات کی تعداد خوفناک حد تک بڑھنے کا خدشہ، چند لمحوں کے وقفے سے 7.2اور 7.5شدت کے زلزلے،دارالحکومت کاراکاس کے قریب عمارتیں منہدم، ایک ہزار افراد زخمی، امریکی جیولوجیکل سروے کا بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ،صدرٹرمپ نے امداد کی پیشکش کردی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں بدھ کی شام چند سیکنڈ کے وقفے سے آنے والے دو طاقتور زلزلوں نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 164 افراد ہلاک اور تقریباً ایک ہزار زخمی ہوگئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت 7.2 جبکہ ایک منٹ سے بھی کم وقت بعد آنے والے دوسرے زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔ متعدد عمارتیں منہدم ہونے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے خبردار کیا ہے کہ مجموعی جانی نقصان ہزاروں تک پہنچ سکتاہے۔
اہم خبریں سے مزید