• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا کے ایم سی کا 300 ارب روپے کا شیڈو بجٹ پیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی نے کے ایم سی کا 300ارب روپے کا شیڈو بجٹ پیش کر دیا،اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے بلدیہ عظمی کراچی کا 300،ارب روپے کا مجوزہ میزانیہ برائے مالی سال 27-2026 پیش کیا اس حوالے سے فاران کلب میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کا بجٹ کراچی کی ضرورت کے مطابق انتہائی کم ہے،مرتضیٰ وہاب کا60ارب کابجٹ دنیا کے بڑے شہروں کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا،ساڑھے تین کروڑ آبادی پر مشتمل شہر کا بجٹ صرف 60ارب روپے جبکہ ڈیڑھ کروڑ آبادی والے انڈیاکے شہر دہلی کا بجٹ 520ارب روپے جبکہ ممبئی شہر میں 22سو ارب روپے کا بجٹ ہے۔صوبہ سندھ اور کے ایم کے بجٹ کا 80فیصد حصہ کرپشن اور نا اہلی کی، نذر ہو جاتا ہے، جماعت اسلامی بطور اپوزیشن جماعت شیڈو بجٹ پیش کررہی ہے، مالی سال 2026-27میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کم سے کم 300ارب روپے کا بجٹ ہونا چاہیے سندھ حکومت کو چاہیئے کہ موٹر وہیکل ٹیکس سابق مئیر کراچی عبد الستار افغانی نے موٹر وہیکل ٹیکس کے لیے تاریخ ساز جدوجہد کی تھی، موجودہ مئیر توپیپلز پارٹی کا ہے پھر بھی ہم چاہتے ہیں کہ موٹر وہیکل ٹیکس بلدیہ کو ملے۔ انفرااسٹرکچر سیس 180بلین کراچی سے جمع ہورہا ہے اسی طرح بیٹر منٹ چاجز ہیں یہ سب بلدیاتی اداروں کو ملنے چاہئیں۔ او زیڈ ٹی اور دیگر گرانتس ملا کر100بلین بلدیہ کو ملنا چاہیے،جبکہ کے ایم سی اپنے ذرائع سے بمشکل 6 ارب جمع کرائی ہے اسے 10بلین روپے تک پہنچنا چاہئیے ہیں،اس طرح مجموعی طور پر 300ارب روپے بنتے ہیں اور بلدیہ کراچی کا بجٹ کم از کم اتنا ہو تب بھی ممبئی کے مقابلہ میں 7گنا کم ہو گا۔ پریس بریفنگ سے قبل مشتمل مختصر ڈاکومینٹری دکھائی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی پارلیمانی لیڈر جنید مکاتی، مولانا فضل احد، تیمور احمد، مختلف یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین بھی موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید