کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر سٹی کے علاقے وریو جوکھیو گوٹھ ندی کنارے واقع کچی آبادی میں گھرسے ماں اوراس کی کمسن بیٹی کی لاشیں ملیں۔ تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی تھانے کی حدود وریو جوکھیو گوٹھ امداد سولنگی گوٹھ ندی کنارے واقع کچی آبادی میں گھرسے ماں اوراس کی کمسن بیٹی کی لاشیں ملیں۔خاتون کی لاش رسی سے لٹکی ہوئی ملی جبکہ اس کی کمسن بیٹی کمرے سے مردہ حالت میں ملی۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 30سالہ صبا زوجہ محمد حنیف اوراس کی کمسن بیٹی کی شناخت 8سالہ نبیہا دختر محمد حنیف کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے بتایاکہ خاتون کی لاش رسی سے لٹکی ہوئی لاش ملی ہے اور ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوتا ہے کہ خاتون نے رسی کا پھندا لگا کرخود کشی کی ہے جبکہ اس کی کمسن بیٹی کو گھلا گھونٹ کرقتل کیا گیا ہے ۔ایس ایچ او ملیر سٹی ریاض بھٹو نے بتایا کہ مقتولہ خاتون نفسیاتی مسائل کا شکار تھی ۔مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی۔