کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واٹر ٹینکرز کی شناخت کا جدید طریقہ متعارف کرا دیا، جس کے ذریعے یہ معلوم ہوسکے گا کہ شہرمیں کون سا واٹر ٹینکر قانونی اور کون سا غیرقانونی ہے۔ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ شہر میں تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر ’’بارکوڈ سسٹم ‘‘نافذ کر دیا گیا ہے۔