اسلام آباد(طاہر خلیل )بھارتی فوج کے ریٹائرڈ کرنل راجیش پاور کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشتگردوں کو بھارت،اسرائیل کی مدد حاصل ہے، دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت اور افغانستان طویل عرصے سے پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہے ہیں۔عالمی سطح پر طالبان حکومت کی جانب سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی پشت پناہی کی بارہا تصدیق کی جا چکی ہے۔ بھارت کا کرنل (ر) راجیش پاور بھی بھارت کی جانب سے پاکستان کےخلاف افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کا اعتراف کر چکا ہے۔