• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت شخصیات کے خطوط، اس کی توثیق کرتے ہیں، نہ کوئی تبصرہ، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد( جنگ نیوز)ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی 117 ممتاز شخصیات کی جانب سے دونوں وزرائے اعظم کو لکھے گئے امن خط پر حکومت کوئی تبصرہ یا اس کی توثیق نہیں کرے گی، کیونکہ یہ اقدام خط لکھنے والوں نے اپنی ذاتی حیثیت میں کیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران اس پیش رفت کو تسلیم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ عوام کی سطح پر نجی کوشش ہے، تاہم پاکستان ہمیشہ خطے میں امن و سلامتی اور بامقصد مذاکرات کا حامی رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید