• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے پی آئی او کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن آج متوقع

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )معلوم ہوا ہے کہ نئے پی آئی او کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن آج متوقع  ہے  وزیر اعظم کی میڈیا ٹیم میں تبدیلی کی جا رہی ہے،PIOمبشر حسن کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ؛شفقت عباس ،ر ئیسہ عادل کے نام زیر غور۔ ذرائع کے مطابق پرنسپل انفا رمیشن افسر ( ڈی جی پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ) مبشر حسن کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کی جگہ نئے پی آئی او کی تقرری کیلئے ڈی جی پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹلاہور ریجن شفقت عباس اور ڈی جی ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ رئیسہ عادل کے نام زیر غور ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کے روز دو نوں افسروں کے انٹرویوز کئے۔

اہم خبریں سے مزید