• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی امتحانی ریگولیٹر کی پیئرسن کو سخت سرزنش، اے لیول ریاضی کے امتحانات میں سنگین انتظامی ناکامیوں پر کارروائی

کراچی (سید محمد عسکری)برطانیہ کے امتحانات کے نگران ادارے آف کوال (Ofqual)نے امتحانی بورڈ پیئرسن (Pearson) کو 2025کےاے لیول ریاضی کے امتحانات میں سنگین انتظامی اور امتحانی ضابطوں کی خلاف ورزیوں پر چیف ریگولیٹر کی جانب سے باضابطہ سرزنش جاری کر دی ہے۔ ریگولیٹر کے مطابق ان خامیوں نے ہزاروں طلبہ میں بے چینی، ذہنی دباؤ اور امتحانی نظام پر اعتماد کے حوالے سے شدید خدشات پیدا کیے۔ آف کوال کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 75 ہزار سے زائد طلبہ نے 2025 میں پیئرسن کے اے لیول ریاضی کے امتحانات میں شرکت کی، تاہم امتحانی پرچوں کی تیاری اور ان کے انتظام میں ایسی خامیاں سامنے آئیں جنہیں ادارے نے “سنگین اور مکمل طور پر قابلِ اجتناب” قرار دیا۔ تحقیقات کے دوران پیئرسن نے اعتراف کیا کہ اس نے 2022 کے ہنگامی امتحانی پرچوں کو 2025کے امتحانات میں دوبارہ استعمال کیا، جس کے نتیجے میں بعض سوالات 2022کے اے لیول ریاضی کے پرچوں سے “غیر معمولی حد تک مشابہ” تھے۔

اہم خبریں سے مزید