کراچی (جنگ نیوز)”ریپ آئیکون پاکستان“ ایلیمنیٹر راؤنڈ،آج کڑا مقابلہ ہوگا ،جج طلحہ انجم اور بوہیمیا کیلئے فیصلہ کن لمحہ، باصلاحیت ریپرز میں سے ایک الوداع کہہ جائیگا ، پکسل انٹرٹینمنٹ اور ریڈ شو پروڈکشن کے اشتراک سے، جیو ٹیلی ویژن پر نشر ہونیوالا میوزک شو”ریپ آئیکون پاکستان“ اپنے سنسنی خیز ایلیمنیٹر مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جہاں مقابلہ مزید دلچسپ اور سخت ہو گیا ہے۔آنے والی قسط میں ناظرین کو ”بیٹ“ اور ”ٹو ریپرز“ راؤنڈ دیکھنے کو ملے گا، جس میں باصلاحیت ریپرز اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔