• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں میں مبینہ کرپشن، سینیٹ کمیٹی کا وزیراعظم کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) سینٹ قائمہ کمیٹی اقتصادی امور نےغیر ملکی فنڈڈ منصوبوں میں تاخیر، بے ضابطگیوں اور مبینہ کرپشن سے متعلق وزیرِ اعظم کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، کمیٹی نے پاور ڈویژن کے دومنصوبوں میں کرپشن کے خلاف انکوائری کےلیےایف آئی اے اور نیب سے کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے، کمیٹی کے ارکان نے منصوبوں میں کرپشن کے معاملات پر کارروائی کے حوالےسے کمیٹی کے دائرہ کار پر خط لکھنے پر شدید اظہار برہمی کیا ، قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے غیر ملکی قرضوں کے حصول کے طریقہ کار کا جائزہ اور سندھ میں غیر ملکی مالی معاونت سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر غور کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید