اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی وزارت خزانہ نے رواں مالی سال دو ہزار چھبیس،ستائیس کے لیےجاری اخراجات( Recurrent) کی حکمت عملی بھی مرتب کرلی۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جاری اخراجات کی مد میں 20 فیصد،دوسری اور تیسری سہ ماہی میں 25،25 فیصد جبکہ چوتھی سہ ماہی میں جاری اخراجات کےلیے30فیصد فنڈزجاری کیےجائیں گے-رواں مالی سال کی جاری اخراجات کی حکمت عملی تمام وزارتوں،ڈویژنز اوردیگر اداروں کو بھجوادی گئی ۔