• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجتماعی فیصلوں کا احترام ضروری، جذبات پالیسی کے تابع ہوں، فضل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسلام اجتماعیت، نظمِ جماعت اور اجتماعی قیادت کی اطاعت کا دین ہے، اس لئے ہر ذمہ دار پر لازم ہے کہ وہ اجتماعی فیصلوں کا احترام کرے اور ذاتی رائے کو نظم پر ترجیح نہ دے، جذبات پالیسی کے تابع ہوں۔یہ بات انھوں نے انہوں نے دارالعلوم کراچی میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلسِ عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب تحریکیں اصول، حکمتِ عملی اور واضح پالیسی کی بنیاد پر آگے بڑھتی ہیں، اس لئے جذبات کو ہمیشہ پالیسی کا تابع رہنا چاہئے، نہ کہ پالیسی کو وقتی جذبات کے تابع بنایا جائے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اختلافِ رائے کو باہمی احترام، دلیل اور مکالمے کے دائرے میں رہنا چاہئے۔ اگر ہر شخص اپنے محدود مطالعے کو ہی حرفِ آخر سمجھنے لگے اور دوسرے مؤقف کو اہمیت نہ دے تو یہ علمی روایت کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن، رواداری اور باہمی ہم آہنگی کا دین ہے جبکہ لڑائی جھگڑا اسلامی مزاج نہیں۔
اہم خبریں سے مزید