اسلام آباد ( طاہر خلیل )چیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے اس بات پر زور دیا کہ منی لانڈرنگ قومی معاشی استحکام اور اچھی حکمرانی کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے، تفتیش کاروں، پراسیکیوٹرز، مالیاتی اداروں اور عدلیہ کے درمیان مربوط ردعمل ضروری ہے،قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ کے ججز کیلئےمنی لانڈرنگ کے مقدمات کی تفتیش، قانونی چارہ جوئی اور عالمی ڈھانچے کے موضوع پر ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا،نشست کے مہمانِ خصوصی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس انعام امین منہاس تھے۔