اسلام آباد ( فاروق اقدس )امریکا، ایران مذاکرات میں سہولت کاری،پاکستان کا کردار جاری رہے گا ، مستقبل میں مذاکرات کے اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہونے کے امکان کو یکسر مسترد نہیں کیا جا سکتا ،پاکستان نے ایک بار پھر متنبہ کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی کسی بھی نام نہاد معطلی یا اس سے انحراف کی بھارتی کوشش غیر قانونی یکطرفہ اور بین الاقوامی قانون کے منافی ہوگی پانی کو سیاسی دباؤ یا جبر کے آلے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا اور پاکستان کو اس کے جائز حصے سے محروم کرنے کی کوئی بھی کوشش خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین نتائج کی حامل ہوگی۔