• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی جیلیں شدید دباؤ کا شکار ہیں، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کا اعتراف

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ نےʼʼ جیل اصلاحات سے متعلق قومی کانفرنس ʼʼ میں اعتراف کیاہے کہ پاکستان کی جیلیں شدید دباؤ کا شکار ہیں، جہاں گنجائش سے زیادہ قیدیوں اور انڈر ٹرائل ملزمان کی بھرمار، ناقص انفراسٹرکچر، صحت اور ذہنی صحت کی سہولیات کا فقدان، اور بحالی و فنی تربیت کے ناکافی مواقع جیسے سنگین مسائل موجود ہیں،انہوں نے ملک میں ایک ایسے جیل سسٹم کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کیا ہے جو قانون کے مطابق، انسانی ہمدردی پر مبنی اور ہر فرد کے وقار کے مطابق ہو،جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں منعقدہ کانفرنس کے دوران وزیراعلی پنجاب مریم نواز ،وزیراعلی سندھ ،سیدمراد علی شاہ ،وزیراعلی خیبر پختونخواء ، سہیل آفریدی اوروزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے متفقہ طور پر ایک تاریخی دستاویز’’اسلام آباد ڈیکلریشن آن پریزن ریفارم‘‘پر دستخط کیے اوراس عزم کا اعادہ کیاکہ جیلوں میں بند تمام افراد کے آئین پاکستان کے تحت زندگی، وقار، منصفانہ ٹرائل اور انسانی سلوک کے بنیادی حقوق برقرار رہتے ہیں،اس سلسلہ میں خواتین، بچوں، معذور افراد اور ذہنی مریضوں کے حقوق پر خصوصی توجہ دی جائے گی،صوبائی حکومتوں نے جیلوں کی انتظامیہ، وسائل اور اصلاحات کی بنیادی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے درج ذیل اقدامات کا عزم کیا ہے،غیر ضروری قید میں کمی،ضمانت، ، مفت قانونی امداد، پروبیشن اور پیرول تک رسائی کو آسان بنا کر خاص طور پر انڈر ٹرائل قیدیوں، خواتین، بچوں اور معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث افراد کی قید کا خاتمہ کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید