انقرہ( ڈاکٹر فرقان حمید)پاکستان اور ترکیہ کے اسٹرٹیجک تعلقات کا نیا مرحلہ، وزیراعظم شہباز شریف کی ہفتے کو استنبول میں صدر ایردوان سے اہم ملاقات کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف صدرِ ترکیہ رجب طیب ایردوان کی خصوصی دعوت پر ہفتے کے روز استنبول پہنچیں گے، جہاں دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے تمام اہم شعبوں پر اعلیٰ سطح مذاکرات کریں گے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی صورتِ حال، خطے میں امن کے امکانات اور عالمی سفارتی سرگرمیاں ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں، جس کے باعث اس ملاقات کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔