اسلام آباد ( فاروق اقدس)ایران نے اعلان کیا ہے کہ سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں دنیا کے 100 ممالک کے اعلی حکومتی اور سیاسی نمائندے شرکت کریں گے ایرانی حکام کے مطابق اس موقع پر کئی روز تک سوگ کی الوداعی تقریبات اور جنازے کے جلوس منعقد ہوں گے جبکہ سیکورٹی کے لیے غیر معمولی انتظامات اور اقدامات کیے گئے ہیں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے اخری رسومات میں سربراہان مملکت پارلیمانی رہنما وزرائے خارجہ اور مختلف ممالک کے خصوصی حکومتی نمائندے شرکت کریں گے انہوں نے بتایا کہ جمعہ تین جولائی کی صبح آٹھ بجے تہران میں الوداعی رسومات کی تقریب کا اغاز ہوگا۔