اسلام آباد( مہتاب حیدر) حکومت نے قومی ٹیرف پالیسی (NTP) کے تحت متعین اہداف کے مطابق، مالی سال 2026-27 سے استعمال شدہ گاڑیوں کی تجارتی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی (RD) کو 40 فیصد سے کم کر کے 30 فیصد کر دیا ہے۔حکومت نے 2025 سے 2030 تک NTP کے لیے پانچ سالہ منصوبہ وضع کیا ہے جس کے تحت آٹو سیکٹر پر وزنی اوسط ٹیرف کو 2030 تک 10.7 فیصد سے کم کر کے 6 فیصد سے نیچے لایا جائے گا۔