• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبادی کا بم، پانی، خوراک اور وسائل کے لیے خطرہ، خاندانی منصوبہ بندی مربوط حکمت عملی کی ضرورت، وقفہ مہم کا سیمنار

لاہور ( محمد صابر اعوان سے )آبادی کا بم پانی ، خوراک اور دیگر وسائل کیلئے خطرہ بنتا جا رہا ہے ، پہلے سے موجود سکول ، ہسپتال ، پبلک ٹرانسپورٹ اوردیگر وسائل کم پڑتے جا رہے ہیں،بڑھتی ہوئی بے ہنگم آبادی دن بدن چیلنج بنتا جا رہا ہے پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ آبادی میں توازن کا مسئلہ حکومت اکیلے حل نہیں کر سکتی ، خاندانوں،  برادریوں، مذہبی رہنماؤں،  شراکت داروں کی مشترکہ کوششیں ناگزیر ہے  وزیر صحت و آبای خواجہ عمران نذیر  نے کہا کہ محکمہ صحت و آبادی کیلئے  خطیر بجٹ رکھا ہے،، وزیر اعلی ٰ مریم  نے اس معاملہ میں لیڈ لیتےہوئے اسے اپنی ترجیحات میں شامل کر لیا ہے  ۔ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے پاپولیشن کونسل کا اعلان خوش آئند۔ان خیالات کا اظہار جنگ گروپ اور جیو ٹی وی کی وفقہ مہم نے آبادی کو توازن میں رکھنے کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب کئے ہیں اور لوگوں کی سوچ بدلی ہے مقرین نے جنگ جیو گروپ کا ایک مضبوط اور موثر مہم چلانے پر شکریہ ادا کیا ان خیالات کا اظہار  مسٹر بین وارنگٹن،زیبا ستار،علی میر،ذکیہ شاہنواز،جہاں آراء منظوروٹو  عشرت اشرف و دیگر  مقررین نے پاپولیشن کونسل کی جانب سے برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (FCDO) کے تعاون سےمقامی ہوٹل میں ڈیلیورنگ ایکسیلیریٹڈ فیملی پلاننگ اِن پاکستان (DAFPAK) پروگرام کے تحت منعقدہ سیمینار"لرننگ ایونٹ برائے آبادی میں استحکام" سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ تقریب میں برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے مسٹر بین وارنگٹن ، پاپولیشن کونسل کےکنٹری ڈائریکٹر علی میر ، زیبا ستار ، رکن اسمبلی ذکیہ شاہنواز ، جہاں آراء منظور وٹو ، ذوالفقار علی شاہ ، عشرت اشرف ، سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی ثانیہ ثاقب اور دیگر موجود تھے۔ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا حکومت پنجاب آبادی میں استحکام کو ترقیاتی ترجیحات میں سرفہرست رکھنے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں توازن کا مسئلہ صرف حکومت اکیلے حل نہیں کر سکتی بلکہ اس کے لیے خاندانوں، مقامی برادریوں، مذہبی رہنماؤں، نجی شعبے اور ترقیاتی شراکت داروں کی مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ پنجاب شواہد پر مبنی پالیسیوں کو عملی اقدامات میں تبدیل کرتے ہوئے اس حوالے سے قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

اہم خبریں سے مزید