• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل ایرانی مذاکرات کاروں کو اسلام آباد دورے پر نشانہ بنانا چاہتا تھا، امریکی اخبار کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ایرانی مذاکرات کاروں کو اسلام آباد دورے پر نشانہ بنا نا چاہتا تھا، واشنگٹن نے ایرانی قیادت کو قتل کرنے کی اسرائیلی منصوبہ بندی سے خبردار کیا اور تہران کو احتیاطی تدابیر کا مشورہ دیا۔ ایران نے اسلام آباد و دوحاکے ذریعے واشنگٹن سے ضمانت طلب کی،پاک فضائیہ نے ایرانی وفد کو فضائی تحفظ فراہم کیا۔ نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اپریل میں اسلام آباد کے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا تھا، جس پر امریکا کو خدشہ تھا کہ ایران کے ساتھ جاری امن مذاکرات ناکام ہو جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید