اسلام آباد( رانا غلام قادر ) بیو رو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ سرکاری افسران کی گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل مینجمنٹ کورس (NMC) کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20 کے مزید 11 افسران کو نامزد کر دیا ہے،نامزد افسروں میں زہیر حسین،فیاض حسین عباسی ، نور احمد، رضوان منظور، سید فرید علی اور دیگر سرور شامل، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی، لاہور کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔