باڑہ(نمائندہ جنگ)پاک افغان بارڈر پر فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ پانچ دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے، ضلع خیبر کے پاک افغان سرحدی علاقے بریخ محمد کنڈاو میں گزشتہ رات سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کی درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا دوطرفہ فائرنگ کے دوران سیکورٹی فورسز کے اہلکار نائک نگار آفریدی اور سپاہی امتیاز زخمی ہوگئے تاہم نائیک نگار آفریدی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر شہید ہوگئے جبکہ سپاہی امتیاز خان کو زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد کے ہلاک ہونے اور تین دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔