• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )انٹرنیٹ سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 میں مکمل بحال ، خرابی دور کردی گئی، پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ فراہمی بناء تعطل جاری ہے، سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ ٹریفک میں تعطل آیا تھا جس کی وجہ سے صارفین کو سروس کے معیار اور کنیکٹیویٹی میں کمی کا سامنا تھا، پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل اب مکمل طور پر فعال ہے اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال ہو چکی ہیں،پی ٹی اے نے ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) کے ساتھ قریبی رابطے کے تحت بحالی کے عمل کی نگرانی کی، جبکہ صارفین پر اثرات کو کم سے کم رکھنے اور انٹرنیٹ سروسز کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی روابط کے ذریعے منتقل کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید