اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی )پاکستان نے یقین ظاہر کیا ہے کہ ائندہ دنوں میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں مزید بامقصد پیشرفت ہوگی یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقلی مندوب عاصم افتخار احمد نے بحرین کی جانب سے بلائے گئے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکہ کی طرف سے اسلام آباد ایم او یو پر عمل درامد میں سہولت کے لیے اہم علاقائی اور بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی کشیدگی کو روکنے اور سفارتی اشتراک عمل جاری رکھنے کے لیے مذاکرات اور اعتماد سازی کے اقدامات میں مسلسل سہولت فراہم کر رہا ہے دریں اثناء اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک مضبوط اور موثر کثیر حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا ہے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 میں اجلاس کے 96 مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں میں ہمیشہ صف اول میں رہا ہے اور بالخصوص القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف حالیہ برسوں میں اپنی کامیاب کاروائیوں میں اس نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔