کراچی( ثاقب صغیر )جعلی تقرری نامہ، ایف آئی اے نے بڑے جعلساز کو گرفتار کر لیا۔ ملزم عبدالواجد ولد نظیر حسین مگسی کیخلاف کارروائی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی شکایت پر کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سکھر نے قومی اسمبلی کے پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا روپ دھارنے والے جعل ساز کو گرفتار کر لیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے موصول ہونے والی شکایت کی بنیاد پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سکھر زون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالواجد ولد نظیر حسین مگسی کو ضلع گھوٹکی سے گرفتار کر لیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم خود کو قومی اسمبلی پاکستان کے پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظاہر کر کے اس جعلی حیثیت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہا تھا۔ ملزم نے تقرری کے ایک جعلی حکم نامے میں اسپیکر قومی اسمبلی کے جعلی دستخط بھی استعمال کئے۔کارروائی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے موصول ہونے والی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ملزم عبدالواجد ولد نظیر حسین مگسی کو ضلع گھوٹکی سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضے سے جرم سے متعلق قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 10/2026 (ACC) درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔