• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک، بھارت جنگ کا ذکر چھیڑ دیا

واشنگٹن( نیوز ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک، بھارت جنگ کا ذکر چھیڑ کرنریندر مودی کے زخم پھر تازہ کردیئے، امریکیصدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11طیارے گرائے گئے، ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ روک کر 3 کروڑ جانیں بچائیں، پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ میں نے جنگ روک کر 3 کروڑ افراد کو بچایا۔امریکا صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں ان کی مقبولیت 99 فیصد تک تھی جو سمجھ سے بالا ہے، کوئی یہودی ڈیموکریٹ کو ووٹ کیسے دے سکتا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران ہماری تقریباً تمام ضروری شرائط ماننے پر آمادہ ہوگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید