• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کی گواہ پیش کرنیکی درخواست منظور

راولپنڈی (این این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں علیمہ خان کی جانب سے گواہ پیش کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کیخلاف 26نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت میں مجموعی طور پر 9 ملزمان نے 342 کے بیانات جمع کروا دئیے۔علیمہ خان نے عدالت سے استدعا کی وہ اپنے دفاع میں ایک گواہ بھی پیش کرنا چاہتی ہیں۔ عدالت نے علیمہ خان کی جانب سے گواہ پیش کرنے کی درخواست منظور کرلی،ان کی جانب سے 342 کے بیانات جمع کروانے کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔
اہم خبریں سے مزید