اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)زیراعظم کی ہدایت پر ایمرجنسی رسپانس کمیٹی نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں بطور شریک اراکین شامل کرنے کی منظوری دے دی ۔جمعہ کو این ڈی ایم اے کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات پر قائم ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا پہلا اجلاس این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔