• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے 5.46 ارب ڈالر کے نئے جنگی ساز و سامان خریداری کی منظوری دیدی

نئی دہلی ( اے ایف پی)بھارت نے 5.46ارب ڈالر کے نئے جنگی سازوسامان خریداری کی منظوری دیدی۔میزائل، الیکٹرانک وارفیئر نظام اور خودکش ڈرونز خریدنے کا فیصلہ،دفاعی حصول کونسل نے اصولی منظوری د ی۔بحری اور فضائی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر بھی توجہ،پاکستان کے ساتھ جنگ کے بعد تیاریوں میں تیزی لائی گئی ہے۔ بھارت نے اپنی مسلح افواج کے لیے 5.46 ارب ڈالر (520 ارب بھارتی روپے) مالیت کے نئے دفاعی سازوسامان کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق دفاعی حصول کونسل نے میزائل، الیکٹرانک وارفیئر نظام، اینٹی ڈرون سسٹمز، درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے فضائی دفاعی میزائل، پورٹیبل اینٹی ٹینک میزائل اور جیٹ سے لانچ کیے جانے والے خودکش ڈرونز کی خریداری کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ بحریہ کے لیے نئی بحری بارودی سرنگیں، بحری ڈرونز، نگرانی کی صلاحیت بڑھانے کے لیے جدید آزمائشی مرکز اور فضائیہ کے لیے بلند پرواز بغیر پائلٹ طیارہ بھی حاصل کیا جائے گا۔ حکومت نے خریداری کی مدت یا یہ واضح نہیں کیا کہ سامان درآمد کیا جائے گا یا ملک میں تیار ہوگا۔ بھارت گزشتہ چند برسوں سے روس پر دفاعی انحصار کم کرتے ہوئے مقامی دفاعی صنعت کو فروغ دینے اور دیگر ممالک سے جدید دفاعی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جبکہ گزشتہ سال پاکستان کے ساتھ ہونے والی چار روزہ کشیدگی کے بعد اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے پر بھی توجہ دے رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید